ایران جنگ سے معاشی مشکلات ،27ممالک کا ورلڈ بینک سے رجوع

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران امریکہ جنگ کے باعث معاشی مشکلات کے شکار 27 ممالک نے مدد کیلئے عالمی بینک سے رجوع کرلیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق یہ 27ممالک ان 101ممالک کا حصہ ہیں، جنہیں عالمی بینک کے ہنگامی مالیاتی نظام کی کسی نہ کسی شکل تک رسائی حاصل ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دستاویز میں ان ممالک کا نام نہیں دیا گیا، نہ ہی درخواست کی گئی فنڈنگ کی صحیح رقم سامنے آ سکی ہے۔ورلڈ بینک نے رپورٹ پر تبصرے سے گریز کیا ہے جبکہ صدر اجے بنگا نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے ادارہ مختلف ممالک کو 20 سے 25 ارب ڈالرز کی فنانسنگ تک رسائی فراہم کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں