سمندری (نامہ نگار) معروف کاروباری فیملی ۔ملک شیرے والے،کی بزرگ شخصیت ملک فریاد حسین رضائے الہٰی سے انتقال کرگئے مرحوم، ملک حاجی لیاقت علی مرحوم اور ملک حاجی محمد اقبال کے بڑے بھائی پاکستان آرچری فیڈریشن کے سنئیر نائب صدر اور پنجاب آرچری ایسوسی ایشن کے صدر ملک عمران علی لیاقت ۔ملک شفاعت علی حاجی ملک سلطان ملک محمد رمضان ملک عرفان ایڈووکیٹ ملک محمد آصف کے تایا جان اور محمد صدیق۔محمد رفیق اور محمد شفیق کے والد محترم تھے مرحوم کی نماز جنازہ سول کلب میں ادا کی گئی جس میں تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی مرحوم کو رجانہ روڑ 468گ ب قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل مسجد دربار بابا دم دم شوکت آباد میں ادا کیا گیا۔




