فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں’ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیرنگرانی ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن عظمت فردوس نے انفورسمنٹ عملہ کے ہمراہ شہر بھر میں غیر قانونی مویشی منڈیاں لگانے والوں کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 4افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر کو بھگا کر راستے کلیئر کروا دیئے۔ ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن عظمت فردوس نے نڑوالا روڈ تا جواد کلب’ سمندری روڈ’ سوساں روڈ’ ستیانہ روڈ’ جڑانوالہ روڈ’ جیل روڈ’ گلفشاں کالونی’ رضاآباد’ مرضی پورہ’ سرگودھا روڈ اور پہاڑی والی گرائونڈ میں غیر قانونی طور پر مویشی فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے غیر قانونی مویشی منڈیوں اور تجاوزات کو ختم کروا دیا جبکہ پہاڑی والی گرائونڈ میں تھانہ بٹالہ کالونی کے سامنے مویشی منڈی قائم کرنے پر مزاحمت کرنے پر 4 نامزد صدیق’ جاوید اقبال’ زاہد علی بھٹہ’ حافظ شاہ نواز اور 14نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا۔




