نارووال ( نامہ نگار)مچھیرے نے دریائے راوی سے 51 کلوگرام وزنی مچھلی پکڑ لی،مچھلی دیکھنے آنے والوں کا تانتا بندھ گیا۔بتایا گیا ہے کہ نارووال کا رہائشی محمد شہباز جو گزشتہ 30 سالوں سے مچھلی کا شکار کر رہا ہے نے نیو لاہور روڈ پر گائوں باٹھانوالہ کے قریب دریائے راوی میں سے مچھلیاں پکڑنے کیلئے جال لگا ہوا تھا کہ اچانک جال میں ایک بڑی مچھلی آ گئی۔مچھیرے شہباز کے مطابق مچھلی کو دریائے راوی میں سے باہر نکالنے پر معلوم ہوا کہ اس کا نام کھگا ہے




