فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) خوبرو دوشیزہ زیورات دیکھنے کے بہانے زرگر کی دکان سے ساڑھے 4 تولے کے زیورات لے اُڑی’ پولیس نے متاثرہ جیولرز بابر حمید کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے نوسرباز خاتون کی تلاش شروع کر دی۔ حاجی آباد کے حمید جیولرز کے مالک بابر حمید نے بتایا کہ رات دس بجے کے قریب خوبرو لڑکی بلیک چشمہ لگائے دکان پر آئی اور کانٹوں کے ڈیزائن دکھانے کا کہا، اس نے خاتون کو کانٹوں کی جوڑی کے ساڑھے 4تولے کے زیورات دکھائے تو اس نے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات ڈیزائن بک کے نیچے چھپا لئے اور اسکو ایک کانٹے کی جوڑی کا آرڈر دیتے ہوئے 50ہزار کی رقم دے کر چلی گئی۔ بعدازاں جانچ پڑتال کرنے پر زیورات غائب پائے اور سی سی ٹی وی کیمروں سے زیورات لے جاتے دیکھا جس پر سرگودھا روڈ پولیس کو اطلاع کی تو پولیس نے مقدمہ درج کر کے خاتون کی تلاش شروع کر دی۔




