مویشی منڈیوں میں سکیورٹی انتظامات مزید موثر بنانے کا حکم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے سمندری روڈ نیاموآنہ مویشی منڈی کا دورہ کیا جہاں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ایس پی اقبال ڈویژن سعید احمد، ایس ایچ او روشن والا انسپکٹر شاہد پرویز اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔سی پی او نے مویشی منڈیوں میں تعینات پولیس اہلکاروں کو ہدایت دی کہ وہ ہر شخص کی فرداً فرداً چیکنگ یقینی بنائیں اور شہریوں و بیوپاریوں کی جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ہاٹ سپاٹس ایریاز کی نشاندہی کر کے سیکیورٹی مزید سخت اور موثر بنانے کے احکامات بھی جاری کیے۔داخلہ و خارجی راستوں کی سخت نگرانی اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مسلسل مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ مویشی منڈیوں میں جرائم پیشہ اور مشکوک عناصر پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ بیوپاریوں اور شہریوں کو محفوظ اور پرامن ماحول فراہم کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں