ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار

جڑانوالہ(نامہ نگار) ایس ایچ او تھانہ ستیانہ آصف علی نے ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت حراست میں لیکر دوران تفتیش ملزمان کی نشاندہی پر 11لاکھ 80ہزار روپے مالیت کے طلائی زیورات 3عدد موٹر سائیکلیں و اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے ایس پی ٹائون اختر وینس کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ ستیانہ آصف علی نے ڈکیتی چوری کے مقدمات میں ملوث و مطلوب ڈکیت گینگ کے سرغنہ کاشف کو اسکے ساتھی رفاقت علی کے ہمراہ حراست میں لیکر دوران تفتیش 8 مقدمات ٹریس کئے اور گرفتار ڈکیت گینگ کی نشاہدہی پر شہریوں سے چھیننا و لوٹا گیا 11لاکھ 80ہزار روپے مالیت کے طلائی زیورات’ 3عدد موٹر سائیکلیں و اسلحہ برآمد کر لیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیت گینگ کی گرفتاری سے علاقے میں ڈکیتی چوری کی وارداتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر اور گینگز کیخلاف پولیس کا کریک ڈائون بھرپور انداز میں جاری ہے امن و امان کے قیام اور جرائم کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں ڈکیت گینگ کی گرفتاری پر سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے تھانہ ستیانہ پولیس کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں