نیو یارک ( مانیٹرنگ ڈیسک )امریکہ کی ایرو اسپیس کمپنی اسپیس ایکس کا راکٹ اسٹارشپ وی 3 بحرِ ہند میں لینڈنگ کے بعد دھماکے سے پھٹ گیا۔وائرل فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راکٹ منصوبے کے مطابق سمندر میں گرتا ہے، لیکن چند لمحوں بعد ہی خوفناک شعلوں میں لپٹ جاتا ہے۔ اس کے بعد آگ کا ایک بڑا مشروم کلاڈ آسمان کی طرف بلند ہوتا دکھائی دیتا ہے۔ایلون مسک نے اس لینڈنگ کو شاندار قرار دیا اور اسپیس ایکس ٹیم کو مبارکباد دیتے کہا کہ ٹیم نے انسانیت کے لیے ایک بڑا گول اسکور کیا ہے۔سپیس ایکس نے اپنی اب تک کی سب سے بڑا اور طاقتور راکٹ اسٹارشپ وی 3 کو آزمائشی پرواز کے لیے لانچ کیا تھا۔یہ راکٹ ٹیکساس کے جنوبی شہر برانزوِل کے قریب سے روانہ کی گیا تھا۔ یہ لانچ ہائیڈرولک پِن میں خرابی کے باعث ایک دن تاخیر سے کی گئی تھی۔سپیس ایکس نے اسٹار شپ وی 3 کو زیادہ سیٹلائٹس خلا میں بھیجنے کے لیے تیار کیا ہے جبکہ مستقبل میں یہ ناسا کے لونر مشنز میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔اس راکٹ میں 20 نقلی اسٹارلنک سیٹلائٹس بھی موجود تھے، جنہیں پرواز کے دوران خلا میں چھوڑا گیا۔اگرچہ راکٹ کی اڑان کامیاب رہی، مگر واپسی کے دوران کنٹرولڈ لینڈنگ کی کوشش میں اس کے تمام انجن صحیح طرح کام نہ کر سکے۔




