فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈکیتی ، راہزنی اور چوری کی مزید 38وارداتوں کے دوران لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان ، موبائل فونز چھین لیے، مزاحمت پر تاجر کو لہولہان کر دیا، متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دو لڑکیوں کو بے آبرو، 3خواتین اور 2لڑکوں کو اغواء کر لیا گیا، پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق جڑانوالہ کے علاقہ 21گ ب کے رفیق کی بیٹی (ن) کو اوباش ملزمان عثمان اور زاہد، گلبرگ کے علاقہ مراد آباد کے رمضان کی بیٹی (ح) کو ملزم محمد علی نے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، ملت ٹائون کے علاقہ رحمان آباد کے افتخار کی اہلیہ (یے) کو نامعلوم ملزمان، کھرڑیانوالہ کے علاقہ 97ر۔ب کے لیاقت کی بیٹی (س) کو ملزمان نعمان وغیرہ، سمندری روڈ کے علاقہ 141گ ب کے اعجاز کی بیٹی (الف) کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا، گلبرگ کے علاقہ سلطان ٹائون کے رہائشی وقاص کا بیٹا دانش اور سرگودھا روڈ کے علاقہ حاجی آباد کی نوشین کا بیٹا حذیفہ گھر سے سودا سلف لینے نکلے واپس نہ آئے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ جھنگ بازار کے علاقہ شیخ کالونی کے دکاندار ابو بکر نے بتایا کہ دو مسلح ڈاکو دکان پر آئے اور گن پوائنٹ پر نقدی چھینی، مزاحمت پر بٹ مار کر بری طرح زخمی کر کے فرار ہو گئے، گلبرگ روڈ پر عاطف سے لیپ ٹاپ وفون، گرین ٹائون کے قریب سکندر سے 12ہزار وفون، شکیل پارک کے قریب عثمان سے 50ہزار وفون، 102ج ب کے آصف سے 70ہزار وفون، چک جھمرہ اقبال پور کے سید عتیق الرحمان سے 45ہزار وفون، سمندری روڈ پر شیراز کی اہلیہ سے جھپٹا مار کر پرس، سمن آباد ڈیفنس پیراڈائز سے عبدالحنان سے موٹرسائیکل، نقدی وفون، 80ج ب کے لال خان سے 24ہزار وفون چھین لیا، نذر کالونی کے قریب شان علی کے بیٹے سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا، 225ر۔ب کے قریب محمد علی سے 20ہزار وفون، 269ر۔ب کے خضر حیات کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 207گ ب کے شکیل سے 20ہزار وفون، 534گ ب کے غلام عباس سے 55ہزار وفو ن چھین لیا، 55گ ب کی ثانیہ بی بی کے گھر کے تالے توڑ کر چور لاکھوں کے زیورات، نقدی اور قیمتی سامان چھین لیا، مہندی ٹائون سمندری کے وقاص حیدر کے گھرکے تالے توڑ کر چور لاکھوں کے زیورات، نقدی اور قیمتی سامان لے اڑے، پولیس ڈاکوئوں اور چوروں کو پکڑنے میں ناکام رہی۔ علاوہ ازیں لاری اڈا سے عمران گل، جٹانوالہ چوک سے تقی الحسن، کوکیانوالہ کے احسن علی، ریلوے کالونی کے تنویر، مدینہ پارک سے اعجاز، گٹ والا پارک سے فیصل رشید، آئیڈیل بیکری سرگودھا روڈ سے سجاد، چک جھمرہ اقبال پور سے اعجاز رشید، لائلپور گارڈن سے عتیق الرحمان، برکت پارک سے فرمان علی، واٹر ورکس جڑانوالہ سے اورنگزیب، سیف الحسن،266ر۔ب کے ناصر اقبال، قصبہ تاندلیانوالہ کے فیصل ، محمد یاسر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے’ پولیس تلاش کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔




