سرگودھا (بیوروچیف) سرگودھا میں لڑائی جھگڑوں کے دوران 3افراد قتل’ 4شدید زخمی۔ تفصیل کے مطابق جھاوریاں کے علاقے مانکے والا میں رشتے کے تنازعہ پر فریقین میں فائرنگ’ گولیاں لگنے سے رشتے کے تنازعہ پر فریقین میں فائرنگ’ گولیاں لگنے سے چچا بھتیجا جن کی شناخت یوسف اور اجمل کے ناموں سے ہوئی ہے چل بسے۔ دونوں فریق آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں جبکہ زخمی ہونے والے تین افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسرے واقعہ میں ساہیوال فاروقہ میں زمین کے تنازعہ پر 2بھائیوں کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا ہے۔ ایک بھائی زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑ گیا جبکہ دوسرے بھائی کامران کی حالت تشویشناک ہے۔




