لاہور(بیورو چیف)مختلف قومی بچت سکیموں کے منافع کی شرح میں بڑا اضافہ کر دیا گیا۔محکمہ قومی بچت کی جانب سے بچت سکیموں کے شرح میں اضافے سے متعلق باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس اور اکائونٹس میں پہلے 5منافعوں پر 11.6فیصد سالانہ جبکہ آخری منافع پر 12.4 فیصد کی شرح سے بھاری منافع دیا جائے گا۔شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکیٹس میں 3ماہ کے سرٹیفکیٹ پر 10.48فیصد، 6ماہ کے سرٹیفکیٹ پر 10.58فیصد اور ایک سال کے سرٹیفکیٹ پر 11.23فیصد سالانہ منافع ملے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ریگولر سیونگز اکائونٹس پر منافع کی شرح 10فیصد سالانہ رکھی گئی ہے جبکہ شریعت کے مطابق سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے بھی منافع کی شرح میں اضافہ کیا گیا ہے۔ایک سال کے سروا اسلامک ٹرم اکائونٹ پر اب 10.93فیصد سالانہ منافع ملنے کی توقع ہے جبکہ 5 برس کے سروا اسلامک ٹرم اکائونٹ پر 11.16فیصد سالانہ تک منافع ملنے کا امکان ہے۔محکمہ قومی بچت کے مطابق ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس، بہبود سیونگز سرٹیفکیٹس، پینشنرز بینیفٹ اکاونٹس اور شہدا فیملی ویلفیئر اکائونٹس پر پہلے کی طرح 12 فیصد سالانہ منافع ملتا رہے گا۔




