فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تھانہ صدر کے علاقہ جڑانوالہ روڈ پر مدینہ تکہ شاپ کے ملازم کی کوارٹرز سے نعش برآمد، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے مختلف پہلوئوں پر تفتیش شروع کر دی’جڑانوالہ روڈ پر واقع مدینہ تکہ شاپ کا ملازم خرم ولد معشوق کوارٹرمیں اکیلا رہتا تھا اور وہ ڈھول والوں کیساتھ مختلف پروگراموں میں بانسری بھی بجاتا تھا، عید کی چھٹیوں پر کوارٹرز گیا واپس نہ آیا تو نعش سے تعفن اٹھنے پر تکہ شاپ والوںنے دیکھا تو خرم مردہ حالت میں پڑا تھا ، تاہم اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس نے نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے مختلف پہلوئوں پر تفتیش شروع کر دی ہے تاہم پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ پر اصل حقائق سامنے آئیں گے کہ اس کی طبی موت واقع ہوئی یا قتل کیا گیا۔




