فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ منصورآباد کے علاقہ جھمرہ روڈ پر شالیمار سی این جی کے سامنے گیس سلنڈر ری فلنگ کی دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے دوکاندار جھلس کر جاں بحق ہو گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ منصورآباد گلی نمبر17 کے رہائشی علی رضا ولد عدنان نے جھمرہ روڈ پر شالیمار سی این جی اسٹیشن کے سامنے گیس ری فلنگ کی دکان بنا رکھی تھی کہ شارٹ سرکٹ کے باعث دکان میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی تو دوکاندار نے آگ بجھانے کی کوشش کی تو آگ کی لپیٹ میں آ کر بری طرح جھلس گیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ تاہم منصورآباد پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔




