پولیس ناکام،ڈاکے عام،36وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا’ آج پھر مزید 36وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے، متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کو پکڑنے میں ناکام۔ تفصیل کے مطابق تھانہ سمن آباد کے علاقہ بلال چوک میں یوسف کریانہ سٹور میں داخل ہونیوالے ڈاکو گن پوائنٹ پر تاجر یوسف سے 4لاکھ کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے، 70 رب کے غلام فرید کے گھر کے تالے توڑ کر قیمتی سامان چوری’ ترکھانی کے علاقہ میں محمد زین سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 47 گ ب کے قریبمحمد علی سے 19ہزار’ فون چھین لیا’ ٹھیکری والا کے اﷲ دتہ کا گھر لوٹ لیا’ پینسرہ کے قریب فرزانہ بی بی کے گھر سے زیورات’ نقدی چوری’ چک جھمرہ بائی پاس کے قریب عمران سے 70ہزار’ فون’ 280 رب کے عثمان کے گھر سے 17لاکھ کا سامان چور لے اُڑے’ مقبول روڈ پر عاطف کی ہارڈویئر کی دکان سے سامان چوری’ 27 گ ب کے قریب ارشاد سے فون چھین لیا’ 146 رب کے قریب عاصم سے 6ہزار’ فون’ 37 گ ب میں یٰسین کے دفتر سے کمپیوٹر چوری’ 33 گ ب ستیانہ کے قریب احسن بیگ سے سوا لاکھ چھین لیے’ 431 گ ب کے احسان سے 35ہزار وفون’ ملت ٹائون کے فیض سے نقدی’ فون چھین لیا’ ملت چوک میں کشف سے نقدی’ فون’ چناب کلب کے قریب اکبر سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون چھین لیا’ 313 گ ب کے یوسف کے ڈیرہ سے پیٹرانجن چوری’ سلونی جھال کے قریب سعید احمد سے 2ہزار’ فون’ جڑانوالہ روڈ بائی پاس کے قریب غلام نبی سے 13ہزار روپے’ فون’ حسن پورہ کے قریب علی سے 50ہزار چھین لیے’ 120 ج ب کے عرفان کے گھر کے باہر سے ریڑھی چوری’ کینال روڈ پر فاطمہ بی بی سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا’ 100 ج ب کڑی والا کے فریاد علی کے گھر سے سامان چوری’ سرگودھا روڈ پر مقصود سے نقدی’ فون’ ڈائیوو روڈ پر عامر سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون چھین لیا اور دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں جج والا کے شہباز’ روشن والا کے عقیل’ 473 گ ب کے محمد علی’ ٹی ایچ کیو تاندلیانوالہ سے آصف’ ضیاء مارکیٹ سمندری سے رمضان’ جھمرہ کے اکرام’ 117 ج ب کے اکبر’ نشاط آباد کے اشتیاق اور دیگر سے موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں