لبنان پر اسرائیلی فضائی حملہ،9افرادشہید

بیروت/قاہرہ/تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک )اسرائیل کا لبنان میں فضائی حملہ، بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 9 افراد شہیدہوگئے ادھراسرائیلی فوج نے لبنان میں اہم پہاڑی اور قلعے پر قبضے کا دعوی کیا ہے۔اسرائیل نے 2 ہزار اسکوائر کلومیٹر کے ساتھ لبنان کے 20 فیصد علاقے پر قبضہ کر لیا ہے، حملوں میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، گھروں میں سوئے متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے۔اسرائیلی فوج نے اسکول اور ساحل بند کر دیے جبکہ جنوبی لبنان میں ایک اور اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ۔دوسری جانب مصر نے لبنان سے اظہارِ یک جہتی کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کے انخلا کا مطالبہ کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق قابض اسرائیلی فوج جنوبی لبنان کے اہم شہر نبطیہ میں داخل ہوگئی۔اسرائیل نے 2 ہزار اسکوائر کلومیٹر کے ساتھ لبنان کے 20 فیصد علاقے پر قبضہ کر لیا ہے۔اسرائیلی افواج کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے دفاعی لائن میں بہتری کے لیے آپریشن کا آغاز کیا ہے۔قابض افواج کا کہنا تھا کہ نبطیہ قلعے کے ارد گرد رات بھر شدید لڑائی کے بعد قبضہ کرنے میں کامیابی ملی۔لبنانی میڈیا کے م طابق حملوں میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، گھروں میں سوئے متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے۔اسرائیلی فوج نے اسکول اور ساحل بند کر دیے جبکہ جنوبی لبنان میں ایک اور اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ۔دوسری جانب مصر نے لبنان سے اظہارِ یک جہتی کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کے انخلا کا مطالبہ کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں