کراچی (بیوروچیف) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔بین الاقوامی تجارتی اعداد و شمار کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں تقریباً 2 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد یہ 93 ڈالرز فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل اور یو اے ای مربن خام تیل کی قیمتیں بھی بڑھ کر 90 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ گئی ہیں۔




