ویمن کرکٹ: تین ملکی سیریز میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست

ڈبلن (سپورٹس نیوز) آئرلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان ویمنز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی 20 سہ فریقی سیریز میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ کیسل ایونیو میں کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 177 رنز کا ہدف 19.1اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ربیکا اسٹوکیل نے ناقابل شکست 60 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔انہوں نے 42 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی۔ اوپنر ایمی ہنٹر نے 56 رنز بنا کر ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں