جدہ سے پہلی پرواز167حاجیوں کو لیکر فیصل آباد پہنچ گئی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پی آئی اے کی پہلی حج پرواز 167 حجاج کرام کو لیکر فیصل آباد پہنچ گئی’ جدہ سے 14 اور مدینہ سے 9 پروازوں کے ذریعے حجاج کرام فیصل آباد پہنچ گئے۔ حج آپریشن 29 جون تک جاری رہے گا۔ حج کی سعادت حاصل کر کے واپس فیصل آباد پہنچنے پر پی آئی اے کے افسران نے پُرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر حجاج کرام کے عزیزواقارب بڑی تعداد میں موجود تھے جنہوں نے ارض مقدس سے واپس آنیوالے حجاج کرام کو پھولوں کے ہار پہنائے اور گرم جوشی کے ساتھ اُنہیں وطن واپسی پر خوش آمدید کہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں