تمباکو نوشی وبا سے بھی بدتر ہے، مریم نواز

لاہور(بیورو چیف)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عالمی یومِ انسدادِ تمباکو پراپنے پیغام میں کہاہے کہ تمباکو نوشی کسی بھی مہلک مرض سے زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتی ہےـوزیراعلی مریم نوازشریف نے تمباکو کو وبا سے بھی بد تر قراردیاـتمباکو کا ہر کش، ایک نئی بیماری کی طرف قدم بڑھانے کے مترادف ہےـتمباکو نوشی محض عادت نہیں بلکہ اپنی ہی صحت،معیشت اور معاشرت پر خود کش حملے کے مترادف ہے۔ پنجاب میں سکولوں،کالجوں اورتعلیمی اداروں میں تمباکو نوشی پر پابندی یقینی بنانے کے لئے ا قدامات کئے جا رہے ہیںـوزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ سرکاری دفاتر،پبلک ٹرانسپورٹ اور دیگر عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی جرم ہے،عملدرآمد یقینی بنائیں گےـنوجوان نسل کو تمباکو نوشی سے محفوظ رکھنے کے لئے تمام ممکنہ ا قدامات پر یقین رکھتے ہیں ـتمباکو نوشی کے مضراثرات کے بارے میں آگاہی صرف حکومتی نہیں بلکہ مشترکہ سماجی ذمہ داری ہے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ تمباکونوشی سے ملک میں اڑھائی لاکھ سے زیادہ اموات کے اعداد وشمار تشویشناک اور تکلیف دے ہیںـنوجوانوں میں ہارٹ ٹیک کی بڑی وجہ تمباکو نوشی اورویپ کااستعمال ہوسکتاہے۔اپنے پیاروں کو صحت مند اورسگریٹ کے دھوئیں سے پاک ماحول فراہم کرنا ہم سب کا فرض ہےـوزیراعلی مریم نوازشریف نے عوام سے اپیل کی کہ آج ہی سے تمباکونوشی چھوڑ کرصحت مند طرز زندگی اپنانے کاعہدکیجیےـ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں