فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایس ایچ او تھانہ بٹالہ کالونی ظہیر اختر کا لڑکی کو حراساں’ نازیبا حرکات کرنے والے اوباش لڑکوں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ’ موٹرسائیکل پر فرار ہونیوالے اوباش ملزمان کی کھمبے سے ٹکرا کر ٹانگیں ٹوٹ گئیں، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے ہسپتال منتقل کر دیا۔ تفصیل کے مطابق اوباش ملزمان حسنین ولد اکرم ملک اور جبار ولد سلامت نے بلال نگر کی رہائشی ثمر فاطمہ کو حراساں کرتے ہوئے نازیبا حرکات کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر سی پی او تنویر حسین نے ویڈیا کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تو ایس ایچ او تھانہ بٹالہ کالونی ظہیر اختر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بلال نگر میں اوباش ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو ملزمان پولیس کو دیکھتے ہی موٹرسائیکل پر سوار ہو کر فرار ہوئے تو پولیس نے تعاقب کیا تو گندھے کھوہ چوک کے قریب تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل پر توازن برقرار نہ رکھ سکے اور بے قابو موٹرسائیکل بجلی کھمبے سے ٹکرا گئے اور دونوں کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں تو پولیس پارٹی نے ملزمان کو حراست میں لیکر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔




