لاہور(بیوروچیف)گرین پاکستان انیشی ایٹونے زرعی شعبے کی ترقی، کسانوں کی سہولت کاری اور غذائی خود کفالت کے فروغ کے لیے اہم اقدامات کرتے ہوئے ملک میں جدید زراعت کے فروغ کی نئی راہیں ہموار کی ہیں۔جی پی آئی کے تحت جدید زرعی ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور اسمارٹ فارمنگ کے نظام متعارف کروائے گئے ہیں جن کے ذریعے کاشتکاروں کو جدید زرعی رہنمائی اور بہتر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔لِمز پاکستان، سیٹلائٹ نگرانی اور جدید زرعی مشاورت کے نظام نے کسانوں کی استعداد کار اور زرعی پیداوار میں نمایاں بہتری لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔اس منصوبے کی معاونت سے بنجر زمینوں کی بحالی، زرعی سرمایہ کاری کے فروغ اور برآمدی مواقع میں بھی اضافہ ہوا ہے جس سے ملکی معیشت اور زرعی شعبے کو تقویت مل رہی ہے۔مقامی کسانوں نے جی پی آئی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ گرین ایگری مالز کے قیام سے کھاد، بیج، زرعی ادویات اور جدید مشینری مناسب قیمتوں پر ایک ہی جگہ دستیاب ہو گئی ہے




