گھریلو جھگڑا،شوہر نے بیوی کو گولیاں مار کر لہولہان کردیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو گولیاں مار کر لہولہان کر دیا’ مضروبہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق 275 گ ب کے رہائشی انیل نے بتایا کہ اسکی بیٹی اختر بی بی کی شادی 14سال قبل گلزار سے ہوئی تھی، کچھ عرصہ قبل میاں بیوی میں جھگڑا ہوا تو اختر بی بی شوہر سے ناراض ہو کر میکے آ گئی تو اس کا شوہر اپنے دوست کے ہمراہ بیوی کو منانے کیلئے گھر آیا تو اختر بی بی شوہر کیساتھ جانے کیلئے راضی نہ ہوئی تو اس نے طیش میں آ کر گولی مار کر بیوی کو بری طرح زخمی کر کے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا۔ بعدازاں مضروبہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا۔ تاہم پولیس نے اقدام قتل کے تحت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے شوہر کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں