فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق ڈپٹی میئر’ سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین بٹ نے کاروباری شخصیت ہاشم خان کے ہمراہ فیصل آباد میں نئے تعینات ہونے والے سٹی پولیس آفیسر DIG تنویر حسین سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں فیصل آباد میں تعیناتی پر مبارکباد دی’ ملاقات کے موقع پر محمد امین بٹ نےCPO تنویر حسین کو بتایا کہ سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) شہر بھر کی تاجر تنظیموں کے منتخب نمائندوں کی نمائندہ تنظیم ہے جس میں آٹھ بازاروں’ گول بازاروں’ ملحقہ گلیوں اور شہر بھر کی مختلف مارکیٹوں کی نمائندگی ہے’ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کے تاجروں نے سماج دشمن عناصر کی سرکوبی اور شہر میں امن و امان قائم کرنے کیلئے ہمیشہ انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کیا ہے’ خصوصا تہواروں پر پنجاب پولیس کا بھرپور ساتھ دیا ہے اور انہیں ہرممکن مدد فراہم کی ہے’ محمد امین بٹ نے CPO تنویر حسین کو محرم الحرام میں قیام امن کو یقینی بنانے کیلئے بھی اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا’ CPO تنویر حسین نے سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین بٹ اور ان کی تنظیم کے دیگر اقابرین کا پنجاب پولیس سے تعاون کی یقین دہانی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم سب نے مل کر شہر میں قیام امن کو یقینی بنانا ہے’ خاص طور پر محرم الحرام کے عشرے میں اپنے حصے کا کام احسن طریقے سے کرنا ہے’ پنجاب پولیس شہریوں کو ہرممکن تحفظ فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے’ CPO تنویر حسین کو نے کہا کہ قیام امن کیلئے تاجروں کے مکمل تعاون کی اشد ضرورت ہے’ آپ سب محب وطن شہری ہیں اس لئے شرپسند عناصر کی بروقت نشاندہی کریں تاکہ ان کی سرکوبی کی جا سکے’ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں کسی شخص کو قیام امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔




