سینئر صحافی قاسم غوری کے بیٹے کامران غوری انتقال کرگئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) روزنامہ سٹیٹ ایکسپریس کے چیف ایڈیٹر قاسم غوری کے صاحبزادے کامران غوری رضائے الٰہی سے وفات پا گئے، ان کو ہارٹ اٹیک ہوا جو جان لیوا ثابت ہوا’ اچانک وفات پر پورے علاقے کی فضا سوگوار ہو گئی’ مرحوم ایک بیٹے اور ایک بیٹی کے باپ تھے، نمازجنازہ منصورآباد والے قبرستان سے ملحقہ جنازہ گاہ میں ادا کی گئی جس میں صحافیوں اور دیگر مکاتب فکر کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ بعدازاں مرحوم کو منصور آباد والے قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ ”ڈیلی بزنس رپورٹ” کے ایڈیٹر ہمایوں طارق’ نیوز ایڈیٹر ریاض ملک اور دیگر سٹاف کی جانب سے اظہار افسوس کرتے ہوئے دعا کی گئی ہے کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل دے، آمین۔ مرحوم کے والد محترم قاسم غوری کا رابطہ نمبر 0301-6084838 ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں