فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ گڑھ کے علاقہ میں مکئی سے لدی ٹریکٹر ٹرالی نے محنت کش کی کم سن بچی کو کچل دیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی، وہاں پر موجود افراد نے ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کو پکڑ کر حوالہ پولیس کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 457 گ ب کی رہائشی کم سن زہرہ اپنی والدہ کے ہمراہ کھیتوں میں کام کرنے آئی تھی کہ بچی کھیل رہی تھی کہ وہاں سے گزرنے والی مکئی سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی بچی کے اوپر چڑھ گئی اور زہرہ موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گئی اور وہاں پر موجود دیگر افراد نے ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کو پکڑ لیا، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش تحویل میں لے لی اور ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔




