ڈاکوؤں،چوروں کے گروہوں کی48مقامات پر لوٹ مار’اغواء کی16وارداتیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکوئوں اور چوروں نے ات مچا دی،آج پھر مزید48وارداتوں کے دوران لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان ، فونز چھین لیے گئے، متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے دوشیزہ کو بے آبرو،14خواتین اور 2نوجوانوں کو اغوا کر لیا، پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق غلام محمد آباد کے علاقہ رحمت ٹائون کے وسیم کی بیٹی (الف) کو اوباش ملزم صیام نے بے آبرو کر دیا، رضا آباد کے علاقہ رفیق کالونی کے اکبر علی کی اہلیہ (ش) کوملزم بلال وغیرہ،غلام محمد آباد کے علاقہ رشید آباد کے افضل کی بیٹی(الف) کو ملزم عمران وغیرہ، سرگودھا روڈ کے علاقہ منظور پارک کی ثوبیہ کی بیٹی (ط) کو نامعلوم ملزمان، نشاط آباد کے علاقہ223ر۔ب کی رضیہ بی بی کی بیٹی(ن) کو نامعلوم ملزمان، فیکٹری ایریا کے علاقہ گئو شالہ کے بازل کی بیٹی (ت) کو نامعلوم ملزمان، صدر کے علاقہ 225ر۔ب کے عمران کی بیٹی (ل) کو ملزمان علی وغیرہ، ساندل بار کے علاقہ58ج ب کے وسیم کی بیٹی (س) کو نامعلوم ملزمان ، جڑانوالہ کے علاقہ شوکت آباد کے ریاست علی کی بیٹی (ث) کو ملزمان شاہین وغیرہ، صفیہ پارک جڑانوالہ کے شمس کی ہمشیرہ (م) کو نامعلوم ملزمان، 27گ ب کے عمران مسیح کی اہلیہ (ز) کو ملزم معظم مسیح وغیرہ، تاندلیانوالہ کے علاقہ616گ ب کی بشیراں بی بی کی بیٹی (الف) کو ملزمان غلام علی وغیرہ، سمندری کے سجاد کی بیٹی(خ) کو ملزمان حسن، منیر، ترکھانی کے علاقہ 528گ ب کے رمضان کی اہلیہ (ع) کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا، نشاط آباد کے علاقہ 202ر۔ب کے نوید کا بھائی عظیم اورجھنگ بازار کے علاقہ سیف آبا دکے یاسر ریاض کا بیٹا گھر سے سودا سلف لینے نکلا واپس نہ آیا’ جسے نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا ، پولیس مصروف تفتیش ہے جبکہ ضلع کونسل کے قریب عثمان سے20ہزار وفون، BCٹاور کے قریب بشیر سے42ہزار، سیف آباد کے زین العابدین سے نقدی وفون، محلہ صادق شہباز کے گھر سے سامان چوری، بشیر ٹائون کے رضوان سے3ہزار وفون چھین لیا، چوہڑ ماجرا چوک میں نعیم سے 10ہزار،219ر۔ب کوکیانوالہ کے حاشر کے کلینک پر لوٹ مار، رفحان مل کے قریب عرفان سے44ہزار وفون چھین لیا، میاں پنڈ کے قریب فہیم سے موٹر سائیکل چھین لی، گٹ والا کے قریب علی نواز کی اہلیہ سے پرس چھین لیا، منصور آباد کے وقاص سے نقدی وفون چھین لیا، 49ج ب کے نیامت علی کے گھر سے سامان چوری،6ج ب کے سجاد کی شاپ سے سامان چوری، 189ر۔ب خلیل کے گھر سے بکرے چوری،سمن آباد کے امین سے15ہزار وفون، 85ج ب کے امین سے75ہزار و فون چھین لیا،247ر۔ب کے ارسلان سے نقدی و فون چھین لیا،2165ر۔ب کے نواز کے گھر سے لاکھوں کے زیورات نقدی و سامان، نیتھڑی روڈ پر انتظار سے فون چھین لیا، گلبرگ ویلی میں عمر کے زیر تعمیر گھر سے قیمتی سامان چوری،2140گ ب کے قریب خالد سے سوا لاکھ چھین لیا، سرکلر روڈ جڑانوالہ پر اشرف سے 52ہزار و فون، 125گ ب کے منصور کے ڈیرہ سے ٹیوب ویل کا سامان چوری،120گ ب کے رضوان کے ڈیرہ سے سولر پلیٹس چوری، گلبرگ سٹی جڑانوالہ کے فضل عباس کے گھر سے لاکھوں کے زیورات نقد سامان چوری، 91گ ب کے نثار کی اہلیہ سے 7لاکھ کے زیورات نقدی سامان چوری،277گ ب کے اللہ دتہ سے3لاکھ چھین لیا، ڈرمانوالہ روڈ پر زوہیب سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا، تاندلیانوالہ عالم شاہ روڈ پر امتیاز سے35ہزار و فون،تاندلیانوالہ عالم شاہ روڈ پر امتیاز سے34ہزار و فون، 411گ ب کے قریب شوکت سے موٹر سائیکل چھین لی، ٹھٹھہ اسماعیل کے کلیم کے ڈیرہ سے قیمتی سامان چوری،463گ ب کے رضوان نے 5لاکھ و فون چھین لیا،43گ ب کے منیر کی دکان سے سامان چور لے اڑے اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال و اسبا ب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں ڈوگرانوالہ چوک سے شہباز، چک جھمرہ سے غلام مصطفی، لال مل چوک سے صبیح، 275ج ب کے عدنان، صابری مسجد جڑانوالہ سے ندیم ،591گ ب کے غفار اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں