گھر سے بھاگ کر شادی کرنیوالی لڑکی کو قتل کردیا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی کو قتل کر دیا گیا، ماموں کانجن پولیس نے والد سمیت 5افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا’ تھانہ ماموں کانجن کے ایس ایچ او سب انسپکٹر طارق محمود نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے بتایا کہ نواحی گائوں 551 گ ب کے رہائشی غلام مصطفی کی جواں سالہ بیٹی انعم مصطفی نے گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی کر لی۔ والدین نے علم ہونے پر لڑکی کو بہانے سے گھر لائے جہاں پر مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھلائیں اور جسکی وجہ سے لڑکی کی موت واقع ہو گئی تو متوفیہ کے والد غلام مصطفی نے پولیس کو اطلاع کئے بغیر اور بغیر پوسٹ مارٹم کے لڑکی کی تدفین بھی کر دی۔ تاہم واقعات کا علم ہونے پر ایس ایچ او تھانہ ماموں کانجن نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے غیرت کے نام پر قتل کرنے کے الزام میں مقتولہ کے والد غلام مصطفی سمیت 5افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں