3مبینہ پولیس مقابلے،4ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سی پی او تنویر حسین کی ہدایت پر آج پھر تین مبینہ پولیس مقابلوں میں ریکارڈ یافتہ 4ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، جبکہ ان کے ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہو گئے، پولیس ذرائع کے مطابق سول لائن پولیس کیساتھ دربار بابا نور شاہ کے قبرستان کے قریب مبینہ مقابلہ میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو رحمان علی ولد شفیع سکنہ اسلام نگر، تھانہ منصور آباد کے علاقہ دستگیر کالونی کے قریب مبینہ مقابلہ میں 23سالہ علی رضا ولد افضل اور تھانہ ایئر پورٹ کے علاقہ245ر۔ب کے نواح میں دو ڈاکو اشفاق ولد مشتاق اور وقاص ولد غلام حیدر ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر بری طرح زخمی ہو گئے جبکہ ان کے ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہو گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں