فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی تحقیقاتی ادارہ ایف آئی اے فیصل آباد زون نے پاسکو گندم خرد برد اور کرپشن کیس میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ڈائریکٹر ایف آئی اے ثاقب سلطان اور ڈپٹی ڈائریکٹر طارق محمود کی ہدایات پر ایس ایچ او اجمل حسین نے کی ملزمان رائے عبد الکریم پراجیکٹ انچارج، پاسکو تاندلیانوالہ اور جمیل احمد لیبرکنٹریکٹر، پاسکوتاندلیانوالہ کو مقدمہ نمبر 02/2026 میں گرفتار کیا گیا۔ ملزمان پر دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملی بھگت کر کے تقریبا 21 کروڑ روپے مالیت کی گندم خرد برد کرنے اور گندم میں مٹی و دیگر ملاوٹ شامل کرنے کے الزامات ہیں، جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا ملزمان کی قبل از گرفتاری ضمانتیں معزز لاہور ہائی کورٹ، لاہور سے مسترد ہونے کے بعد ایف آئی اے نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیاکیس میں مزید ملوث افراد کی نشاندہی،گرفتاری اور سرکاری نقصان کی برآمدگی کے لیے تفتیش جاری ہے۔




