CBAواسا یونین کاریفرنڈم ‘صدارت کیلئے3امیدوار مدمقابل

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سی بی اے یونین واسا کا ریفرنڈم میں صدارت کیلئے تین امیدواروں میں زبردست مقابلہ، پولنگ شام 5بجے تک جاری، تفصیل کے مطابق سی بی اے یونین واسا کے سالانہ انتخابات ریفرنڈم آج 3جون کو ہو رہا ہے، جس میں سابق صدر میاں مقصود احمد، عدنان رندھاوا اور بنیا مین سہوترا کے مابین کانٹے دار مقابلہ ہو رہا ہے جبکہ دیگر عہدیداران کیلئے بھی چنائو ہو گا، 1450سے زائد ووٹر اپنا حق رائے استعمال کرینگے جبکہ لیبر ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ، الیکشن کمشنر اور دو ڈپٹی ڈائریکٹرز لیبر ڈیپارٹمنٹ ممبران الیکشن کمشنر فرائض سرانجام دے رہے ہیں، سی بی اے یونین واسا کے سالانہ ریفرنڈم میں ووٹرز اور ان کے حامیوں کا جوش و خروش قابل دید ہے، ووٹنگ کا عمل شام5بجے تک جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں