فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بلدیاتی امیدواروں نے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کی جانیوالی نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی بھرمار کر دی۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے فیصل آباد سٹی میں پانچ ٹائونز بنائے گئے ہیں۔ نیا سمن آباد ٹائون بنائے جانے پر پرانی یونین کونسلز کے علاقوں میں ردوبدل کیا گیا ہے اور یونین کونسلز کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ جسکی وجہ سے بلدیاتی امیدواروں کی یونین کونسل بھی تبدیل ہو گئی ہیں جس پر بلدیاتی امیدواروں نے حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی بھرمار کر دی۔ امیدواروں کی طرف سے پرانے علاقوں میں الیکشن لڑنے کی تیاریاں شروع کر رکھی تھی جبکہ حلقہ بندیوں کے بعد امیدوار شدید پریشان ہیں۔




