فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کے نرغے میں آ گیا’ آج پھر مزید 51 وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا’ اتھرے ڈاکوئوں نے مزاحمت پر شہری کو گولی مار دی’ متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر ماں بیٹی سمیت 7خواتین اور دو نوجوانوں کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق سرگودھا روڈ کے فاروق نے بتایا کہ اسکی بیٹی (م) نجی اکیڈمی گئی واپس نہ آئی’ صدر کے علاقہ گلشن رحیم ٹائون کے رمضان علی کی اہلیہ (ن) کو نامعلوم ملزمان’ ائیرپورٹ کے علاقہ رسالے والا کے غلام مصطفی کی اہلیہ (ر) کو’ 6سالہ بچی (ن) سمیت نامعلوم افراد لے گئے’ ساندل بار کے علاقہ 31 ج ب کے لیاقت کی بیٹی (س)’ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 90 رب کی خدیجہ کی بیٹی (ز) کو ملزمان آصف وغیرہ’ سمندری کے علاقہ 476 گ ب کے بلال کی کزن (ک) کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا’ منصورآباد کے علاقہ 203 رب کے عباس کا بیٹا حسن پول پر نہانے گیا اور کھرڑیانوالہ کے علاقہ 211 رب کے بنیامین کا بیٹا عمر دراز گھر سے سودا سلف لینے گیا واپس نہ آیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے جبکہ مدینہ ٹائون کے علاقہ گٹ والا پارک جھیل کے قریب اتھرے ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران قاسم کو گولی مار کر فرار ہو گئے’ سول ہسپتال کے باہر عمر حیات سے جھپٹا مار کر فون’ ضلع کچہری سے عامر سہیل کا پسٹل اور نقدی چوری’ کوثر آباد میں سلیم سے 35ہزار’ فون’ نشاستہ چوک میں افضل کی دکان سے سامان چوری’ جھال خانوآنہ چوک کے قریب نعمان سے 68ہزار’ طلائی انگوٹھی چھین لی گئی’ فتح آباد کے ملک طارق سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا’ ڈوگر بستی میں سلطان کی دکان سے نقدی’ سامان چوری’ 204 چک کے حماد الحسن کے گھر سے قیمتی سامان چوری’ کینال روڈ پر ظفر اقبال سے 25ہزار’ 7 ج ب میں افضل کے ڈیرہ سے قیمتی سامان چوری’ بھائی والا کے عاشق کے گھر سے جانور چوری’ منیانوالہ کے شاہد کے گھر سے قیمتی سامان چوری’ 47 رب کے علی عمران کی حویلی سے مویشی چوری’ 64 ج ب کے نوید افتخار سے ڈیڑھ لاکھ روپے’ فون چھین لیا گیا’ منروا سنیما کے قریب سعید کی موٹرسائیکل سے 45ہزار کے سگریٹ چوری’ 79 گ ب کے تنویر کی حویلی سے مویشی چوری’ ملکھانوالہ کے یٰسین سے جھپٹا مار کر فون’ 76 گ ب کے فاروق سے موٹرسائیکل’ نقدی چھین لی’ ہمایوں ٹائون میں ابراہیم کے گھر سے قیمتی سامان چوری’ 228 رب کے نور الحسن سے 24ہزار’ 215 رب کے علی حسنین سے 20ہزار’ فون’ کینال ویو کالونی کے ندیم کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ سامان چوری’ سلمیٰ ٹائون کے قریب ممتاز سے 60ہزار’ زیورات چھین لیے’ سرفراز کالونی میں نامعلوم چور مسجد ام سلمیٰ سے بجلی کے دو میٹر لے اُڑے’ سمن آباد کے عمران کے گھر داخل ہونیوالے ڈاکو لاکھوں کے زیورات’ نقدی اور قیمتی سامان لے گئے’ رسالے والا روڈ پر امانت علی سے نقدی’ فون’ کینال روڈ پر ادیب بیگ کی دکان کا صفایا کر دیا گیا’ 364 گ ب کے غلام محی الدین اور آصف سے 30ہزار’ فونز چھین لیے گئے’ 229 رب کے فیصل کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی چوری’ 70 رب کے ناصر سے 55ہزار’ فون چھین لیا’ 61 رب کے قریب امجد کے اے ٹی ایم کارڈ سے 4لاکھ 75ہزار نکلوا لئے گئے’ 412 گ ب کے سلیم کی حویلی سے بکرے چوری’ سمندری روڈ سے طلحہ سے موٹرسائیکل چھین لی’ 418 گ ب کے اکرم کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری’ 43 گ ب کے سجاد علی کی حویلی سے بکرے چوری اور دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں باغ جناح سے گلفام احمد’ نشاستہ چوک غلام محمد آباد سے حسن علی’ کلاش پارک سے روبن مسیح’ آفریدی چوک سے محبوب احمد’ 235 رب کے حمزہ’ 263 رب کے آصف حمید’ سبزی منڈی کے منظور’ اسلامیہ سکول جڑانوالہ سے علی رضا’ 434 گ ب کے بلال اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔




