فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او تنویر حسین کی زیرِ قیادت ماہ مئی میں ڈکیت گینگز کیخلاف بڑی کامیابیاں،11گینگز گرفتار’ پولیس نے گزشتہ ماہ کے دوران کارروائیاں کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 11گینگز کے 27 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے 92لاکھ 59ہزار روپے سے زائد مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کر کے متاثرین کے نقصان کا ازالہ یقینی بنایا گیا۔ کارروائیوں کے دوران 18موٹر سائیکل، رکشہ، موبائل فونز، نقدی، طلائی زیورات، دیگر قیمتی سامان، اسلحہ برآمد کر لیا۔ گرفتار ملزمان سے ڈکیتی، چوری اور دیگر جرائم کے 123مقدمات ٹریس آئوٹ کر لیے گئے۔ جدید ٹیکنالوجی، سی سی ٹی وی فوٹیج، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور پیشہ ورانہ تفتیش کی مدد سے خطرناک ڈکیت گینگز کو قانون کے شکنجے میں لایا گیا۔ سی پی او تنویر حسین نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر، عادی مجرمان اور ڈکیت گینگز کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈائون کا سلسلہ جاری ہے، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ، جرائم کا خاتمہ اور پرامن معاشرے کا قیام اولین ترجیح ہے۔




