فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) بدچلنی کے شبہ پر ماں نے زہر دیکر بیٹی اور گھریلو جھگڑے پرشوہر نے گولی مار کر بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق482گ ب کے رہائشی غلام مصطفی نے بتایا کہ اس کی بیٹی17 سالہ بیٹی فضا کے گائوں کے نوجوان سے ناجائز مراسم تھے، اس کی والدہ شمشاد بی بی نے بری حرکات سے منع کیا، لیکن وہ باز نہ آئی تو والدہ نے زہر دیکر بیٹی کو ابدی نیند سلا دیا،جبکہ تھانہ صدر کے علاقہ غفاری ٹائون کے رہائشی طلحہ نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ کر اپنی اہلیہ شمائلہ کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا، اطلاع ملتے ہی پولیس نے نعشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتل ماں اور شوہر کی تلاش شروع کردی اوران گرفتاریوں کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جار ہے ہیں۔




