ضلع کچہری میں مخالفین کو گولیاں مارنے والوں کیSHOکوتوالی پر فائرنگ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او آفس کے سامنے تاریخ پیشی پر آنیوالے دو مخالفین کو زخمی کرنیوالے ملزمان کی کینال روڈ پر ایس ایچ او تھانہ کوتوالی اور ان کی ٹیم پر فائرنگ کرتے فرار’ پولیس افسران وملازمین محفوظ رہے’ مدینہ ٹائون پولیس نے رضوان ڈوگر سمیت 9نامزد اور 8نامعلوم ساتھیوں کیخلاف دہشتگردی سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا’ ایس ایچ او کوتوالی انسپکٹر ارسلان باری نے بتایا کہ گزشتہ دنوں سی پی او آفس کے سامنے ضلع کچہری کے باہر ملزمان نے فائرنگ کر کے دو افراد کو زخمی کر دیا تھا اور وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے مدینہ ٹائون رسول پارک میں چھاپہ مارا تو ملزمان دستیاب نہ ہوئے اور اطلاع ملی کہ ملزمان نے 208 چک میں پناہ لے رکھی ہے جس پر وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ 208 چک کینال روڈ پر پہنچے تو نامزد ملزمان رضوان ڈوگر’ محمد راشد’ شان ڈوگر’ ذیشان ڈوگر’ گلزار صابر’ گوہر’ رائو فرحان’ ابرار’ عمر عرف عامر اور ان کے 8نامعلوم ساتھیوں نے پولیس پارٹی کو آتا دیکھ کر گرفتاری سے بچنے کیلئے فائرنگ کر دی۔ شارع عام پر آتشیں اسلحہ سے فائرنگ سے خوف وہراس پھیل گیا اور شدید فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں