فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ڈفرانہ کے قریب کامیاب چھاپہ مار کر غیر معیاری مضر صحت سونف تیار کرنے والا یونٹ پکڑ لیا اور بھاری مقدار میں سونف قبضہ میں لیکر تلف کرتے ہوئے یونٹ کو سیل کر دیا، تفصیل کے مطابق فوڈ سیفٹی آفیسر حافظ رمیض اختر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تھانہ رضا آباد کے علاقہ ڈفرانہ روڈ پر سونف تیار کرنے والے یونٹ پر چھاپہ مار ا تو وہاں پر غیر معیاری اور مضر صحت سونف تیار کر کے شہر بھر میں سپلائی کی جاتی تھی ، ٹیسٹ کرنے پر سیمپل غیر معیاری پائے گئے، جبکہ یونٹ کا مالک موقع سے فرار ہو گیا، فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے بھاری مقدار میں سونف قبضہ میں لیکر تلف کر کے یونٹ کو سیل کر دیا۔




