فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او تنویر حسین کی ہدایت پر آج پھر مبینہ تین مقابلوں مین ریکارڈیافتہ جار ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ان کے ساتھی موقع سے فرار ہو گئے، زخمی ڈاکوئوں کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سمن آباد انسپکٹر طالش عباس اور انچارج انوسٹی گیشن سب انسپکٹر ریاست علی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے جا رہے تھے کہ انہوں نے مشکوک افراد کو رُکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کا تبادلہ رُکنے پر سرچ آپریشن کیا تو دو ملزم زخمی حالت میں پڑے تھے جن کی شناخت ارسلان سکنہ ملتان اور امتیاز نکلے جو کہ جنہوں نے چند روز قبل سمن آباد میں دن دیہاڑے جنرل سٹور پر وارداتیں کرتے ہوئے لاکھوں لوٹ کر لے گئے تھے اور وہ دیگر وارداتوں میں بھی ریکارڈیافتہ پائے گئے جبکہ دوسرا مقابلہ غلام محمد آباد کے علاقہ 217 رب اچکیرا کے قریب ہوا جہاں پر درجنوں وارداتوں میں مطلوب ریکارڈ یافتہ ڈاکو شرافت اور تھانہ روشن والا کے علاقہ 247 رب کے قریب ایس ایچ او رائے شاہد پرویز کے ساتھ مبینہ مقابلہ میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو عبدالوہاب ولد امجد سکنہ 247 رب اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے جبکہ ان کے ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہو گئے جبکہ زخمی ڈاکوئوں کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔




