3سال قبل سسر کو قتل کرنیوالا داماد ساتھیوں سمیت گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ ساہیانوالہ کے علاقہ میں 3 سال قبل سسر کو اغواء کر کے قتل کرنے والا داماد ساتھیوں سمیت پکڑا گیا’ ایس ایچ او تھانہ ساہیانوالہ آفتاب وسیم نے 60سالہ رشید کو اغواء کے بعد قتل کر کے صحن میں دبائی جانے والی نعش کی باقیات برآمد کر لی’ سی پی او تنویر احمد نے اندھے قتل کو ٹریس کرنے پر شاباش دی ہے۔ تفصیل کے مطابق 139 رب کے رہائشی برکت علی نے تین سال قبل ساہیانوالہ میں بھائی رشید احمد کے اغواء کا مقدمہ درج کروایا تھا۔ ایس ایچ او ساہیانوالہ آفتاب وسیم نے جدید وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مغوی کے داماد رضوان کو حراست میں لیکر بازپرس کی تو اس نے انکشاف کیا اُس نے رشید کی بیٹی ملائکہ سے پسند کی شادی کی تھی تو سسر رشید نے گھر آنے سے منع کر دیا تھا۔ جس پر اُس نے ساتھیوں سے ملکر 60سالہ سسر رشید احمد کو اغواء کر کے تشدد کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا اور نعش صحن میں دفن کر دی تھی۔ جس پر ساہیانوالہ پولیس نے اس کے ساتھ شامل دوستوں وقاص’ عمر حیات اور حمزہ کو بھی گرفتار کر لیا اور گھر میں دفن کی جانے والی نعش کی باقیات کو برآمد کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں