معمولی جھگڑا،مشتعل نوجوان نے چھری کے وار کرکے مخالف کو قتل کردیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ سول لائن کے علاقہ طارق آباد قبرستان کے قریب مشتعل ملزم نے معمولی تلخ کلامی پر مخالف کو چھریوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتل کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق طارق آباد کے رہائشی نعمان نے بتایا کہ اس کے بھائی خضرسلطان قبرستان کے قریب جا رہا تھا کہ وہاں پر اس کی ملزم حمزہ سے کسی بات پر تلخ کلامی ہو گئی جس پر مشتعل ملزم حمزہ نے چھریوں کے وار کر کے بری طرح زخمی کر دیا۔اور ملزم سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہو ئے موقع سے فرار ہو گیا۔ مضروب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ اطلاع ملتے ہی سول لائن پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتل حمزہ کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں