فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کاروباری تنازعات پر چالاک ملزمان کا دو تاجر کیساتھ 6کروڑ کا فراڈ’ پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ مدینہ ٹائون کے علاقہ 208 چک کے رہائشی جمال نے پولیس کو دی جانے والی درخواست میں بتایا کہ دو ملزمان قیصر عباس اور تصور اس کے پاس ملازمت کرتے تھے اور رقم کے لین دین کا حساب ان کے پاس تھا۔ مسلسل نقصان پر حساب کیا تو ملزمان نے مختلف اوقات میں مختلف پارٹیوں سے 5کروڑ کی رقم لیکر ہڑپ کر لی۔ کھاتہ میں جمع نہ کروائی۔ جبکہ ڈجکوٹ کے رہائشی شاہد کا کہنا ہے کہ اس کے واقف کار ملزم عمران الحق نے کاروبار کیلئے ایک کروڑ 8لاکھ کی رقم حاصل کی۔ بعدازاں منافع دیا نہ رقم واپس کی۔ مطالبہ کرنے پر چیک دیا جو کہ بوگس نکلا۔ پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شرع کر دی ہے۔




