بجلی کے بلوں کاQRکوڈ سکین نہ ہونے سے صارفین پریشان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بجلی کے بلوں کا QR کوڈ سکین نہ ہونے سے صارفین کو پریشانی کا سامنا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے بجلی کے بلوں میں اصل حق دار صارفین کیلئے سبسڈی کا نیا طریقہ کار وضع کیا گیا ہے جس پر بل پر کیوآرکوڈ کے ذریعے ریلیف حاصل کیا جا سکتا ہے اس سلسلہ میں ملک بھر کی بجلی کمپنیوں کی طرح فیسکو کی جانب سے بھی بجلی کے بلوں پر کیوآر کوڈ پرنٹ کیا گیا ہے اور صارفین کو ہدایات دی گئی ہیں وہ کیوآرکوڈ ضرور سکین کریں اور آفیشل پورٹل پر جائیں اور 14ہندسوں کا ریفرنس نمبر اور شناختی کارڈ درج کرنے کے بعد ون ٹائم پاس ورڈ کے ذریعے تصدیقی عمل کریں ورنہ ان کو سبسڈی نہیں ملے گی جس پر صارفین کیوآر کوڈ سکین کر رہے ہیں مگر بعض صارفین کا کیوآر کوڈ سکین نہیں ہو رہا جس پر وہ شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو اس حوالے سے وضاحت کرنی چاہیے اور طریقہ کار بھی واضح کرنا چاہیے تاکہ صارفین آسانی کیوآرکوڈ سکین کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں