لاہور (بیورو چیف) صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت واسا حکام کا اجلاس ہوا۔ صوبائی وزیر بلال یاسین واسا افسران کی نااہلی پر برس پڑے۔ لاہور باغبانپورہ میں ہول حادثے میں غفلت برتنے والے ٹھیکیدار کی گرفتاری کا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا کہنا تھا کہ غفلت،نااہلی اور لاپرواہی پر کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔




