اسرائیل ڈاکٹر حسام ابوصفیہ کو رہا کرے’ ایمنسٹی انٹرنیشنل

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے غزہ کے اسپتال کمال عدوان کے ڈائریکٹر حسام ابوصفیہ کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔اس حوالے سے ڈائریکٹر ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا تھا کہ اسرائیل ڈاکٹر حسام ابوصفیہ کو فوری رہا کرے، اسرائیلی حکام کے مظالم پر انہیں جوابدہ ٹھہرانے والے طاقتور لوگ بار بار ناکام کیوں ہو رہے ہیں۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ ڈاکٹر حسام ابوصفیہ کو اپنے پیاروں کے ساتھ ہونا چاہیے، فلسطینی ڈاکٹر ابوصفیہ کو غزہ کے لوگوں کے علاج کے لیے موجود ہونا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں