FIAمیں بھرتیاں،امیدواروں کو ناجائز فائدہ پہنچانے والے 3اہلکار معطل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایف ڈی اے سٹی میں امیدواروں کی دوڑ میں ان کو فائدہ پہنچانے والے تین ایف آئی اے ملازمین کو مقدمے کی زد میں آنے اور دو کو گرفتار ہونے کی بنا پر معطل کر دیا گیا معطل ہونے والوں میں مفرور ملزم اے ایس آئی اعظم عالم شیر،ہیڈ کانسٹیبل اعظم کلیم اور اے ایس آئی خلیل شامل ہیں۔ فیصل آباد ایف ڈی اے سٹی میں ایف آئی اے میں ہونے والی بھرتی میں امیدوار کی دوڑ میں ایف ائی آے ملازمین اپنے جاننے والوں کو فائدہ پہنچاتے ہیں جبکہ پانچ جون کو ہونے والے پہلے بیج میں بھی ایف آئی اے نے اپنے ہی ملازمین جو اگلے سکیل میں جانے کے لیے امیدوار تھے ان کو دوڑ میں فائدہ پہنچایا جن میں بعض ایف ائی اے ملازمین نے اپنے محکمے سے NOC بھی نہیں لیا جبکہ انہی ملازمین کی دوڑ پر ڈیوٹی تھی’ ڈائریکٹر فیصل اباد زون ثاقب سلطان نے تمام معاملات کا نوٹس لیتے ہوئے اس معاملے کی اعلی سطح پر تحقیقات شروع کر دیں ہیں تاکہ حقائق سامنے لائے جا سکے اور ملوث ملازمین کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں