فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حالات کے ستائے 50سالہ شہری نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی’ ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ سہیل آباد کا 50سالہ انور ولد شکیل کچھ عرصہ سے روزگار نہ ہونے کی وجہ سے پریشان تھا جسکی وجہ سے گھر میں اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ گزشتہ روز کسی بات پر اہل خانہ سے جھگڑا ہوا تو اس نے دل برداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں۔ جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسکی جان بچانے کی سرتوڑ کوشش کی لیکن وہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا۔ ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔




