8بازاروں سمیت شہر بھر میں ٹریفک مسائل حل کرنیکی یقین دہانی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سپریم انجمن تاجران کا اجلاس صدر حاجی محمد اسلم بھلی کی صدارت میں ہوا’ اجلاس کے مہمان خصوصی چیف ٹریفک آفیسر ناصرجاوید رانا تھے’ اجلاس میں سپریم انجمن تاجران کے چیئرمین سابق ایم این اے میاں عبدالمنان’ صدر حاجی اسلم بھلی’ جنرل سیکرٹری رانا ایوب منج’ وائس چیئرمین رانا محمد سکندراعظم خاں’ کوارڈی نیٹر حاجی عابد’ شیخ سلیم پاشا’ شیخ فاضل’ ملک شاہد رسول’ میاں اختر محمود’ رانا اکرام اللہ خاں’ مرزا شہباز احمد’ عبدالرحمن مانی’ مرزا محمد اعظم’ ملک سلیم اقبال’ عمیر اسلم بھلی’ زبیر اسلم بھلی’ آفتاب بٹ کے علاوہ سٹی ٹریفک پولیس کے ترجمان ڈاکٹر رانا اسماعیل نے شرکت کی’ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صدر حاجی محمد اسلم بھلی’ چیئرمین سابق ایم این اے میاں عبدالمنان’ صدر حاجی اسلم بھلی’ جنرل سیکرٹری رانا ایوب منج’ وائس چیئرمین رانا محمد سکندراعظم خاں’ کوارڈی نیٹر حاجی عابد نے CTOناصر جاوید رانا کو تاجروں اور شہریوں کو ٹریفک مسائل سے آگاہ کیا اور کہا کہ ون وے کی خلاف ورزی فیشن بن چکا ہے’ ٹریفک وارڈن کو پابند کیا جائے کہ جو شخص بھی ون وے کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو اس پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے ‘ اس کے علاوہ ڈائیوو روڈ’ بیرون منٹگمری بازار’ سرکلر روڈ’ ریلوے روڈ’ ہلال احمر روڈ’عید گاہ روڈ’ جھنگ روڈ’ سمندری روڈ’ کینال روڈ’ بیرون جھنگ بازار و دیگر بڑی شاہراہوں اور چوک’ چوراہوں پر وارڈن کی تعداد میں اضافہ کیا جائے’ وارڈنز کو پابند کریں کہ وہ چالانوں پر توجہ کم کر کے ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے کام کریں’ رات کے وقت آٹھ بازاروں کے باہر خاص طور پر جھنگ بازار’ کارخانہ بازار’ منٹگمری بازار او ربھوانہ بازار میں چنگ چی رکشوں کے رش کی وجہ سے پیدل چلنے والے سخت تکلیف سے دوچار ہوتے ہیں’ ان کے مناسب حل کیا جائے’ مہمان خصوصی CTO ناصر جاوید رانا نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنا ہر ذمہ دار شہری کا فرض ہے’ اجلاس میں شریک تمام افراد اپنے بچوں کو ٹریفک قوانین کی پابندی پر مجبور کریں اور انہیں کم از کم ہیلمٹ پہننے کی ترغیب ضرور دیں’ انہوں نے کہا کہ اوورسپیڈنگ’ ون ویلنگ’ لائن اور لین کی خلاف ورزی سے پرہیز کریں تاکہ ٹریفک حادثات میں نمایاں کمی ہو سکے’ ٹریفک اشاروں کی پابندی نہ کرنا ہمارا المیہ ہے’ جب ایک شخص ٹریفک اشارے کی خلاف ورزی کرتا ہے تو نہ صرف خود کو نقصان پہنچاتا ہے بلکہ دوسروں کو بھی نقصان سے دوچار کرتا ہے’لہٰذا ٹریفک سگنلز کو نہ توڑیں اور اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو محفوظ کریں’ سیٹ بیلٹ کی عادت ڈالیں’ زندگی کی قدر کریں’ انہوں سپریم انجمن تاجران کے عہدیداروں کو یقین دہانی کروائی کے ٹریفک کے مسائل کو حل کیا جائے گا اور آپ کی تمام جائز شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں