ڈاکوؤں اور چوروں نے”ات ”مچا دی،44وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کے نرغے میں آ گیا’ آج پھر مزید 44 وارداتوں کے دوران لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین لئے جبکہ متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ تفصیل کے مطابق ٹھنڈی کھوئی روڈ پر محمد صابر سے جھپٹا مار کر قیمتی فون چھین لیا’ زرعی یونیورسٹی کے قریب عبداﷲ اکرم سے جھپٹا مار کر آئی فون چھین لیا’ بیرون کچہری بازار میں ناصر گل کا فون چھین لیا’ جمیل ٹائون میں شکیل احمد کے گھر سے نقدی اور قیمتی سامان چوری’ محلہ عثمان غنی کے محمد محبوب کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات’ نقدی چوری’ صدر بازار غلام محمد آباد کے عمیر کی دکان سے سامان چوری’ صادق آباد کے قربان کے گھر سے قیمتی سامان چوری’ صدیق آباد کے بلال سے 80ہزار’ فون چھین لیے’ عبداﷲ پور چوک میں معاذ سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون چھین لیا’ باوا چک کے قریب رائیڈر توفیق سے 48ہزار نقدی اور پارسل چھین لئے گئے’ ملت ٹائون کے قریب رائیڈر علی حیدر سے 22ہزار اور پارسل چھین لیے’ سرگودھا روڈ پر اکمل عمیر کی دکان سے ایک لاکھ کے سگریٹ چوری’ 158 رب کے قریب طیب سے 45سو روپے اور فون چھین لیا’ 188 رب کے مبشر سے نقدی’ فون چھین لیا گیا’ 133 رب کے نوید نے بتایا کہ ٹیلی نار ٹاور سے بیٹریاں چوری’ 244 رب کے عمر خیام کے نجی سکول سے ایل سی ڈی اور سامان چوری’ روشن والا ٹائی ٹینک ہوٹل کے باہر نثار علی سے پونے دو لاکھ چھین لیے’ احمد آباد کے شکیل احمد سے 15ہزار’ فون’ صدر کے علاقہ احمد آباد کے قریب محمد سمیع سے 40ہزار’ فون چھین لیا’ 263 رب کے عظیم رامے کی دکان سے ڈیڑھ لاکھ کا سامان چوری’ 267 رب کے اویس کی دکان سے بھاری مالیت کے سپیئرپارٹس چوری’ مسعود آباد کے سجاد خان سے نقدی’ فون’ علوی پارک جڑانوالہ کے ذیشان کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری’ لیاقت ٹائون کے مظہر یٰسین کے گھر کے تالے توڑ کر 3لاکھ کا سامان چوری’ رضا ٹائون جڑانوالہ کے قریب منظور حسین سے 15ہزار’ فون چھین لیا’ 64 گ ب کے قریب اشرف مسیح سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون چھین لیا’ 432 گ ب کی بیلاں بی بی کے گھر سے قیمتی سامان چور لے اُڑے’ 39 گ ب ستیانہ کے عامر سے ڈیڑھ لاکھ اور فون چھین لیا’ 273 گ ب کی رخسانہ سردار کے نجی سکول کے تالے توڑ کر چور 13پنکھے’ پرنٹر اور دیگر سامان لے اُڑے’ 396 گ ب کے عمار علی کی دکان سے ڈیڑھ لاکھ تاریں چوری’ موضع جسوکے کے خضرحیات کے ڈیرہ سے سولر پلییٹس چوری’ 599 گ ب کے علی رضا کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری’ رسول پورہ کے فاروق کی ہمشیرہ کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری’ 47 گ ب میں سہیل احمد کی 2لاکھ کی انٹرنیٹ کی تار چور لے اُڑے اور دیگر وارداتوں میں بھی ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے۔ علاوہ ازیں ستیانہ روڈ پر حافظ حمزہ’ فتح پور کے فرحان’ 215 رب کے اظہر’ ستیانہ روڈ پر اشفاق’ نیا بازار جڑانوالہ سے اعتراز شفیق اور دیگر کی موٹرسائیکلیں چور لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں