CPO نے دو تھانوں کے SHO تبدیل کر دیئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او تنویر حسین نے دو تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔ تبدیل ہونے والوں میں چوکی انچارج طارق آباد افضل ہمدان کو ایس ایچ او تھانہ ماموں کانجن اور ایس ایچ او ترکھانی عمران جاوید کو پولیس لائن تبدیل کر کے ان کی جگہ تھانہ سمن آباد سے سب انسپکٹر ریاست علی کو ایس ایچ او تھانہ ترکھانی تعینات کر دیا۔ جنہوں نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں