ممبئی (شوبز نیوز) بھارتی ٹیلی ویژن اور فلموں کی معروف اداکارہ ایوا گروور نے عامر خان کے سوتیلے بھائی حیدر علی خان کے ساتھ اپنی تلخ اور ناکام شادی کے بارے میں مزید سنسنی خیز اور جذباتی انکشافات کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ کس طرح انہیں اپنی شادی کے دوران شدید مشکلات اور گھریلو تشدد کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد انہوں نے کئی سال بعد رشتہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ایوا گروور نے اپنی زندگی کے اس دور کو یاد کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ انہیں نوعمری ہی سے شادی کا شدید شوق تھا جو وقت کے ساتھ ایک جنون بن گیا تھا۔




