کرن تعبیر ہاتھ میں فریکچر کے باعث ہسپتال داخل ہو گئیں

کراچی (شوبز نیوز) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کرن تعبیر ہاتھ میں فریکچر کے باعث اسپتال میں داخل ہو گئیں۔کرن تعبیر نے چند روز قبل اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہ کیا تھا کہ میرے ہاتھ کی ہڈی بری طرح ٹوٹ گئی ہے جس کے باعث مجھے سرجری کروانا پڑے گی۔اداکارہ نے اب سرجری کے بعد اپنی صحت سے متعلق اپ ڈیٹ بھی شیئر کی ہے اور بتایا ہے کہ آپریشن کامیاب رہا ہے اور میں صحت یابی کے مرحلے سے گزر رہی ہوں۔سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں کرن تعبیر کافی اداس دکھائی دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں